• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کے حقوق زیادہ دیر نہیں دبا سکتا، واجد خان ایم ای پی

اوسلو(پ ر) ناروے میں کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے یوم سیاہ کی تقریب پاکستان ایمبیسی اوسلو میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ سے لیبر پارٹی کے ایم ای پی واجد خان نے کہا کہ ظلم و ستم سے آئینی و قانونی حقوق کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جاسکتا، ناروے میں کشمیری بھائیوں پربھارتی مظالم سے بچہ بچہ واقف ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان، قائد اعظم و حکیم الامت کا خواب ادھورا ہے۔80لاکھ اوورسیز پاکستانی کشمیر کے سفیر ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ناروے میں آباد اپنے آبائی علاقے گجرات کھاریاں کے نوجوانوں سے مل کر انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں جو ہر طرح سے مکمل وطن عزیز کی تصویر ہیںناروے میں 80فیصد پاکستانیوں کا تعلق تحصیل کھاریاں سے ہے، میرا ہم وطنوں کو مشورہ ہے کہ دیار غیر میں رہ کر مقامی سیاست میں حصہ لے کر اپنا حق حاصل کریں، مغربی ممالک کے اداروں میں یہاں پیدا ہونے والے بچے مکمل اپنا کردار ادا کریں جو وطن عزیز کے ساتھ کشمیر کی بھی خدمت ہوگی۔اپنی علاقائی تنظیموں کے بجائے وطن عزیز پاکستان کے نام سے تنظیمیں بنائی جائیں کیونکہ آپ پر وطن عزیز کا یکساں حق ہے۔ ناروے میں پاکستانی ایمبیسیڈر مسز رفعت مسعود نے کہا ہم ناروے میں یوم سیاہ منا رہے ہیں یہ عالمی اداروں، قانون کے رکھ والوں سے ہمارا سوال ہے کہ UNO کی کشمیر کے حوالے سے قرار دادیں آپ کو پکار رہی ہیں، بھارت جتنی بھی مکاری و ہوشیاری کرے دہشت گردی و دہشت گرد بھارت کی پالیسیوں کے پیدا کردہ ہیں۔ پاکستانی و کشمیری اس دہشت گردی کے متاثرین ہیں۔ پاک ناروے فورم کے صدر اسمٰعیل سرور نے خطاب کرتے ہوئے اپنی تنظیم کے وطن عزیز پاکستان میں مختلف پراجیکٹوں کا ذکر کیا اور یوم سیاہ کو آزادی کشمیر کی ایک تازہ و توانا کوشش قرار دیا۔
تازہ ترین