• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا،عید میلاد النبی ﷺیکم دسمبر جمعہ کو ہوگی

Todays Print

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے ربیع لاوّل کے چاند کا اعلان کردیا،جس کے مطابق یکم ربیع الاوّل 1439؁ھ پیرکو ہوگی اور عید میلادالنبی ﷺ جمعۃ المبارک یکم دسمبر2017؁ کو ہوگی ۔ ژوب ،جیوانی پشین سمیت ،ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ،تفصیلات کے مطابق رویتِ ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کے چاند کا اعلان کردیا جس کے مطابق عید میلاد النبی ﷺیکم دسمبر جمعے کو ہوگی،مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس اتوار کو مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات یونیورسٹی روڈکراچی میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں مرکزی کمیٹی سے مولانا عبداللہ غازی ،زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا اسددیوبندی ، حافظ محمد سلفی ، مولانا نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابر نورانی،مولانا فیروز الدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کیلئےمحکمۂ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔

پاکستان بھر میں صوبائی وضلعی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ ژوب ،جیوانی پشین سمیت ،ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔ مفتی منیب الرحمن نے تمام مسلمانانِ عالم کو ماہِ ربیع الاول اور عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی اور اُمت ِ مسلمہ اوروطنِ عزیز کی سلامتی اور امن وامان کی بحالی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں ۔

تازہ ترین