• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے معاشرے میں گٹکے اور سگریٹ نوشی کا استعمال دن بہ دن تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ جو کہ صحت کیلئے نہایت مضر ہے۔ اس کے استعمال سے طرح طرح کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں جیسے گلے کا کینسر، دمہ، پھیپھڑوں کی خرابی وغیرہ اس سب کے جاننے کے باوجود مرد حضرات اس کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ ہماری نئی نسل کا رجحان بھی گٹکے اور سگریٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ دکانوں پر کھلے عام اس کی خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ جو ان کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے۔ وزارت صحت نے اس پر پابندی تو لگائی ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو ایسی کوئی چیز نہ دی جائے۔ لیکن اس کے باوجود ابھی بھی کم عمر بچے اس کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ وزارت صحت کو چاہئے کہ اس کا سختی سے نوٹس لیں اور اس کی خرید وفروخت کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
(جویریا عبدالرحمن)
Jawairiarehman143gmail.com

تازہ ترین