• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں آسائشیں تو ہیں ہی لیکن آبادی کے بڑھائو کی وجہ سے ٹریفک میں بھی دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آئے دن ٹریفک کے حادثات کراچی، لاہور، اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں رونما ہو رہے ہیں۔ تقریباً روزانہ ہی ٹریفک کے حادثات میں لوگ اپنی قیمتی جانیں ضائع کر دیتے۔ جگہ جگہ کھدائی اور سڑکوں کا ٹوٹنا ایک بڑے حادثے کا سبب ہے، سڑکیں کشادہ ہونے کے بجائے اور تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ ملک میں ہیوی وہیکل کا دن میں عام گاڑیوں کے ساتھ چلنا بھی دوسری بڑی حادثے کی وجہ ہے۔ عوام اپنی سواریاں بہت محتاط ہو کے چلائیں۔ حکومت شہروں کی پسماندہ ٹریفک نظام کو درست کرنے کی نہ صرف کوشش کریں بلکہ اس پر فوری عمل بھی کیا جاے تاکہ لوگوں کی قیمتی جانیں اس طرح سے ضائع نہ ہوں۔
(سیدہ عالیہ کاظمی)
aliyakazmi175@gmail.com

تازہ ترین