• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ءکی متفقہ منظوری

اسلام آباد(اے پی پی) قومی اسمبلی نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ءکی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن آرڈیننس 1979ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ءقائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان قانون و انصاف کمیشن آرڈیننس 1979ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل پاکستان قانون و انصاف کمیشن (ترمیمی) بل 2017ءایوان میں منظوری کے لئے پیش کیا جس کی اتفاق رائے سے ایوان نے منظوری دے دی۔
تازہ ترین