• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران بتائیں مشرف سے ڈیل کتنے میں کی تھی؟پیپلزپارٹی

اسلام آباد(وقائع نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما سینٹر عاجز دھامرانے کہا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹائون کے جرم میں انصاف میں کٹہرے میں پہنچنے والے ہیں اسلئے ان کا ذہنی توازن بگڑ رہا ہے، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کیخلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم کی بدقسمتی ہے کہ این ایل جی میں کمیشن خور ملک کا وزیراعظم ہے، پاک ایران گیس پائپ لائن سے قوم اور ملک کا فائدہ تھا مگر لالچی لیگی حکمرانوں نے منصوبے کو سرد خانے کی نذر کر دیا، نواز شریف اور شہباز شریف جواب دیں مشرف سے سودے بازی کی قیمت کیا تھی؟ سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ایل این جی سیکنڈل کا سامنا کرنیوالے شاہد خاقان عباسی کو نا اہل نواز شریف نے وزیر اعظم نامزد کرکے بدعنوانیوں کے تسلسل کو قائم رکھا، شاہدخاقان وزیر اعظم سے زیادہ شریف خاندان کے خدمت گار ہیں، نامزد وزیر اعظم پر ن لیگ کے ممبران کو اعتماد نہیں تو کابینہ کے وزرا بھی ایک صفحہ پر نہیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری انتقامی احتساب کے تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں، شریف خاندان کے جرائم کی طویل فہرست ہے ،شہبازشریف کیخلاف ٹھوس شواہد اور مواد موجود ہیں، سٹے آرڈر وزیر اعلی پنجاب قومی دولت کی لوٹ مار میں شریک ملزم ہے، سانحہ ماڈل پر قانون کی عملداری نوشتہ دیوار ہے۔
تازہ ترین