• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی ایتھلیٹس ہر صورت اولمپکس میں شرکت کے خواہاں

ماسکو ( جنگ نیوز) روس کی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ متعدد روسی ایتھلیٹس آئندہ برس ہونیوالے سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت کے خواہاں ہیں،اگرچہ انہیں آزاد ایتھلیٹس کے طور پر ہی مقابلہ کرنا پڑا ۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے گزشتہ ہفتے روس پر سرمائی اولمپک کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی ۔ روس پر پابندی ڈوپنگ کی سرکاری سطح پر سرپرستی کے الزامات اور مبینہ طور پر منظم سازش کے ثبوت ملنے کے بعد لگائی گئی ہے ۔روسی حکام ان الزامات سے انکار کرتے ہیں۔ تاہم انٹرنیشنل اولمپکس کونسل نے یہ رعایت دی ہے کہ ایتھلیٹس جو یہ ثابت کردیں کہ وہ ڈوپنگ عمل کا حصہ نہیں ہیں وہ انفرادی حیثیت میں کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہیں ۔
تازہ ترین