• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا

لاہور (نمائندہ جنگ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کی سزا مکمل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے محمد عرفان کو 6 ماہ کیلیے معطل کر دیا تھا اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ سزا مکمل کرنے کے بعد پیسر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کروانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عرفان نے موقف اپنایا تھا کہ اپنی سزا مکمل کر چکا ہوں، عمرے کی ادائیگی کیلیے جانا چاہتا ہوں اس لئے نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔ اب وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیسر کا نام ای سی ایل سے مستقل بنیادوں پر خارج کر دیا ہے، جس کے بعد وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹین لیگ میں شرکت کیلیے روانہ ہوں گے۔
تازہ ترین