• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنکاک:عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کا رنگارنگ تقریب میں افتتاح

بنکاک، تھائی لینڈ (شکیل یامین کانگا/ نمائندہ خصوصی) کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے ابتدائی میچز میں پاکستان کی مینز اور ویمن ٹیمیں شکست کھا گئیں جبکہ میزبان تھائی لینڈ، فلپائن، ایران، بھارت، چائنیز تائپے اور دیگر ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ 32 ویں کنگز کپ ، عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کا پیر سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے فیشن آئی لینڈ میں آغاز ہوگیا جس میں 30سے زائد مردوں اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریگو ایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں ایران نے2-0 شکست دیدی۔ ایران نے پاکستان کو پہلے سیٹ میں 21-10 اور دوسرے سیٹ میں 21-09 سے شکست ہوئی۔ ہوپ ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کی مینز ٹیم کے خلاف واک اوور حاصل کیا جبکہ خواتین کے ریگو مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو 2۔0 کا سامنا رہا۔ دن کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف سری لنکا کھیلنے نہ پہنچ سکا۔ اس لیے گرین شرٹس کو واک اوور اور دو پوائنٹس دیے گئے۔ پاکستانی مینز ٹیم منگل کو مینز ڈبلز میں ایران کا مقابلہ کرے گی۔ منگل کو چار میچز کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان کی ویمن ٹیم ملائشیا اور کوریا کا مقابلہ کرے گی جبکہ مردوں کی ٹیم سوئٹزر اور ایران کے مدمقابل ہوگی۔ قبل ازیں ہونے والی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور تمام ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
تازہ ترین