• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلر کی 10سال قید بامشقت ‘ دولاکھ جرمانے کی سزا کالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اورجسٹس اعجازانورپرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر10سال قید بامشقت اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کوکالعدم قرار دیدیا‘ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف اللہ سکنہ ہنگو کو تھانہ سٹی کوہاٹ پولیس نے 12فروری2017ء کوگرفتارکرکے اس کے بیگ سے تین کلوگرام چرس برآمد کی تھی سیشن جج ہنگونے جرم ثابت ہونے پرملزم کو دس سال قید اوردولاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی جس کیخلاف اس نے پشاورہائیکورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی اپیل منظورکرلی ۔
تازہ ترین