• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا اسپیس ایکس کے استعمال شدہ راکٹ کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن پر سامان بھیجے گا

کراچی (نیوزڈیسک ) برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلا میں راکٹ بھیجنے والی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسپیس ایکس کی جانب سے استعمال کیے جانے والے پرانے راکٹ کو دوبارہ کار آمد بنا کر ناسا کے اشتراک کے ساتھ خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود اسپیس ایکس کے کیپسول ’’ڈریگن‘‘ کیلئے ضروری سامان (کارگو) بھیجا جائے گا اور خلا میں مو جود عجیب چیزو ں کا مطالعہ اور مشاہدہ بھی کیا جائے گا۔ اسپیس ایکس پہلے بھی استعمال شدہ راکٹوں اور ڈریگن کیپسول کو خلا میں بھیج چکی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دونوں کو ناسا کے مشن میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین