• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربیا میں پھنسے تارکین وطن شدید سردی میں بے یارومددگار

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے رکن ملک کروشیا کے قریب سرب سرحدی علاقے سڈ میں سیکڑوں تارکین وطن کئی ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں اور اس وقت یہ بے یارومددگار نوجوان شدید نوعیت کے موسم سرما کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ نوجوان روزانہ کی بنیاد پر سرحد عبور کرکے کروشیا میں داخلے کی کوشش کرتے ہیں اور سرحد کی بندش کی وجہ سے روزانہ ہی انہیں دوباہ سربیا میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ مغربی یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے رضاکار ان افراد میں کافی، سیب، ابلے ہوئے انڈے اور پینے کا پانی تقسیم کرتے نظر آتے ہیں۔ اس علاقے میں ایک جنریٹر بھی لگایا گیا ہے تاکہ یہ تارکین وطن اپنے موبائل فون چارج کر سکیں۔ ان کے کپڑے میلے اور کیچڑ زدہ ہیں۔
تازہ ترین