• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشاکو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشاکو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے،اطلاعات کے مطابق شاہد پاشاکو اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال کے قریب سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق شاہد پاشا بہادرآباد مرکز سے نکل کر گھر جارہے تھے کہ انہیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال کے قریب سے سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد پاشا کے ہمراہ انکا ڈرائیور بھی تھا تاہم کچھ دور آگے جانے کے بعد ان کے ڈرائیور کو چھوڑدیا گیا۔ علاقہ پولیس نےشاہد پاشا کو حراست میں لیئے جانے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین