• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو قتل کیس، ملزمان پولیس افسران کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان پولیس افسران کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی جمعرات کو درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل اورجسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، عدالت نے سابق سی پی او پنڈی سعود عزیز اور ڈی ایس پی خرم شہزاد کی التوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کی۔ ملزمان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں وکیل کرنے کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔دونوں پولیس افسران کی رہائی کے خلاف رشیدہ بی بی نے درخواست دائر کی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو 17 ،17سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن پولیس افسران کو ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ہائیکورٹ کے حکم کوعدالت عظمی میں چیلنج کیاگیا ہے ،یاد رہے کہ درخواست گزار رشیدہ بی بی کا خاوند سانحہ لیاقت باغ میں جاں بحق ہو گیاتھا۔
تازہ ترین