| |
Home Page
جمعرات18؍ ربیع الثانی 1439ھ 18 ؍ جنوری2018ء
January 13, 2018 | 12:00 am
سابق ڈائریکٹر آئی بی فضل الحق کا بیٹا گلستان جوہر سے لاپتہ

Todays Print

سابق ڈائریکٹر آئی بی فضل الحق کا بیٹا گلستان جوہر سے لاپتہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ڈائریکٹر آئی بی فضل الحق کا بیٹا گلستان جوہر سے لاپتہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹرآئی بی فضل الحق نےبتایا کہ ان کا بیٹا19 سالہ شفیف الحق 7 جنوری کے روز گھر سے اپنی سالگرہ کا کیک لینے اپنے بھائی عرفان الحق کے ہمراہ گلستان جوہر بلاک 13 نجی اسپتال کے قریب واقع ڈیری کیسی بیکری گیا تھا جہاں سے وہ پراسر ار طور پر لاپتہ ہوگیا،فضل الحق نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو تلاش کرتے رہے اور پھر 15 مدد گار کو اطلاع دی،جس پر شاہر اہ فیصل پولیس نے مجھے تھانے طلب کرلیا اور واقعہ کی پکی رپورٹ درج کرانے پر اسرارکیامگر بچے کی تلاش میں دلچسپی نہیں لی، تاہم تھانے میں کچی رپورٹ درج ہے مگر پولیس بیٹے کا تاحال سراغ نہیں لگا سکی ہے۔انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے وہ ان کے جواں سال بیٹے کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں،بچے کے لاپتہ ہونے کے سبب گھروالے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔