• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت مند ماحول خوشگوار زندگی کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں دن بدن ماحول آلودہ ہوتا جا رہا ہے۔ کاروں اور فیکٹریوں سے اٹھنے والا دھواں انسانوں کے لئے مضر صحت ہے۔ اس دھوئیں سے بہت سی خطرناک بیماریاں جنم لے رہی ہیں سانس اور جلدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ سردیاں آتے ہی دھواں اور آلودگی اسموگ کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس سے شہریوں کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ارباب اختیار کو چاہئے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کریں اور ماحول کو صاف رکھنے کیلئے دھواں پیدا کرنے والی چیزوں سے گریز کیا جائے اور ایسی گاڑیوں اور رکشہ وغیرہ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جس سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہو درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں ۔
(سمعیہ منظور)
samiamanzoor@gmail.com

تازہ ترین