• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمریٹس ائرلائن کا رعایتی کرایوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایمریٹس نے سال 2018 کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان سے مسافروں کے لئے نئے مقامات اور پسندیدہ شہروں کے سفر کی حوصلہ افزائی کے لئے عالمی سطح رعایتی نرخوں پر فضائی ٹکٹس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے سال ایمریٹس کا وعدہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کو نئے دلچسپ ایڈونچرز اور تجسس آمیز تجربات سے روشناس کرایا جائے۔ اس مقصد کے لئے ایمرٹس نے محدود مدت کے لئے بزنس کلاس اور اکانومی کلاس کے کرایوں پر خصوصی رعایتی نرخ متعارف کرائے ہیں۔یہ رعایتی نرخ 6 براعظموں کے مختلف شہروں کے سفر کے لئے ہیں۔ اس ضمن میں مقامی شرائط و ضوابط کے ساتھ 19 جنوری سے 30 جون 2018 تک سفر کے لئے رعایتی نرخوں پر 16 جنوری سے 29 جنوری تک بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین