• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر سے آنے والے کیلےپر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس

ہٹیاں بالا(نامہ نگار)کسٹم اسلام آباد کی جانب سے انٹرا کشمیر ٹریڈ کےذریعے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے کیلے کو مظہر صحت قرار دینے کے بعد ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے آئندہ ہفتے سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے کیلے پر لگائی جانے والی پابندی کا نوٹیفیکیشن کیلے میں کسی بھی قسم کا وائرس نہ ہو نے کی لیبارٹری تصدیق کے بعد واپس لے لیا گیا،جبکہ دوسری طرف لائن آف کنٹرول پر ہو نے والی کشیدگی کے باعث تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے دوسرے روز بھی آر پار تجارت معطل رہی دونوں اطراف کے تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے کیلے کے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ پر کسٹم پاکستان نے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ اس میں وائرس ہے جو انسانی جان کے لیے نقصان دہ ہے جس کے بعد منگل کے روز ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے 23جنوری سے کیلے پر پابندی عائد کر دی تھی بدھ کے روز ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے کیلوں کی لیبارٹری رپورٹ ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کو موصول ہو گئی جس میں کسی بھی قسم کے وائرس کی تصدیق نہیں ہو ئی اور نہ ہی اسے انسانی جانوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ۔
تازہ ترین