• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی پر خون نہ لگ جائے ، بھارتی پولیس کی ہٹ دھرمی،2زخمی نوجوان ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں دو زخمی نوجوان ٹریفک حادثے کے بعد اس وقت ہلاک ہو گئے جب پولیس نے مبینہ طور پر انھیں قریبی اسپتال لے جانے سےانکارکردیا۔ریاست اترپردیش کےعلاقے سہارنپور کی پولیس پر الزام ہے کہ انھوں نے ان نوجوانوں کو اس لیے اپنی گاڑی میں نہیں بٹھایا کہ کہیں اس کی سیٹوں پر خون کے دھبے نہ لگ جائیں۔اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یہ بات اس وقت منظرِ عام پر آئی جب اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں خون میں لت پت نوجوانوں کو سڑک پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک راہگیر پولیس سے درخواست کر رہا ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔اترپردیش کی پولیس کو حال ہی میں نئی گاڑیاں ملی ہیں جن کا مقصد ہنگامی سروس میں بہتری لانا ہے۔
تازہ ترین