| |
Home Page
پیر2 ؍ جمادی الثانی 1439ھ 19؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
کترینہ کیف کا نیا آئٹم نمبرریلیز سے قبل وائرل

Todays Print

ممبئی(ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا نیا آئٹم نمبر ریلیز سے قبل ہی مقبول ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کے نئے آئٹم نمبر کی وڈیو اور تصاویر فلم کے سیٹ سے لیک ہوگئیں جو انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہورہی ہیں۔ کترینہ کے مداحوں کو ان کے نئے گیت کا بے صبری سے انتظار ہے۔ کترینہ کیف یہ نیا بولی وڈ آئٹم نمبر عامر خان کی نئی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کیلئے پیش کریں گی، جس کی ریکارڈنگ جاری ہے۔