| |
Home Page
جمعہ 6؍ جمادی الثانی 1439ھ 23؍ فروری 2018ء
February 10, 2018 | 12:00 am
برطانوی گلوکار زین ملک بولی وڈ کنگ کے فین نکلے

Todays Print

لندن (ایجنسیاں) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور موسیقار اے آر رحمان کے مداح نکلے۔ ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو میں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے پہلی بار ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا اور کہا کہ شاہ رخ سے ملاقات کے بعد وہ انکے مداح ہو گئے، وہ بہت منکسر المزاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر بولی وڈ کی کوئی اچھی فلم دیکھنی ہو تو دیوداس دیکھیں۔ زین نے اپنے سولو البم مائنڈ آف مائن کے بارے میں کہا کہ اس میں اردو ہے، قوالی کے بول ہیں اور بھنگڑا کی ترنگ بھی ہے۔زین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے البم کے ایک گیت پر اے آر رحمان کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔