• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر نڈر اور آزاد میڈیا کی حامی تھیں،پی بی اے

Todays Print

کراچی(نیوز ڈیسک)پی بی اے نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نڈر،صاف گو اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی،جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی حامی تھیں،وہ ہمیشہ باطل کیخلاف سچ پر ثابت قدم رہیں،انہوں نے ہمیشہ خواتین،بچوں اور مظلوموں کے حق کیلئے آواز اُٹھائی۔وہ آزاد میڈیا اور ذمہ دارانہ صحافت پر یقین رکھتی تھیں،انہوں نے جمعے کو اپنے آخری کیس میں پاکستان کی پوری الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے تحفظ کی بات کی۔عاصمہ کا نقصان پاکستان کی بڑی جرات مندانہ آواز کا نقصان ہے،ان کے جانےسے پیدا ہونےو الا خلا آسانی سے پر نہیں ہوسکے گا۔ 

تازہ ترین