• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال میچ میں شائقین نے بالز اور ٹوائلٹ پیپرز پھینک دیے

برلن (آئی این پی) جرمنی میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے دوران مداح آپے سے باہر ہو گئے ،جرمن فٹبال لیگ کا میچ پیر کو کرانے پر شائقین نے بطور احتجاج میچ کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں ٹینس کی گیندیں گراونڈ میں پھینک دیں۔ بنڈس لیگا میچ میں اینٹریچٹ فرینکفرٹ نے مہمان ٹیم کو1-2 سے ہرا دیا۔ہوم ٹیم میچ تو جیت گئی لیکن اس کے شائقین پیر کے روز ہونے پر ناراض تھے اس لئے سیکڑوں ٹینس بال میدان میں پھینک کر کیا۔تماشائیوں کے احتجاج کے باعث کھیل 6منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔
تازہ ترین