• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا ایک متحد بھارت کی حمایت کرتا ہے ، جسٹن ٹروڈو

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک متحد بھارت کی حمایت کرتے ہیں ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تین دن کی سرد مہری کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم نے اہم وضاحت کردی ہے کہ وہ اور ان کا ملک ایک متحد بھارت کا حامی ہے ۔ ٹروڈو کے بیان کی اہمیت ان کے کچھ وزاء کے خالصتان تحریک سے مبینہ تعلقات کے بعد بڑھ گئی ہے۔ اس اہم معاملے پر کینیڈا کے عوام بھی بھارت اور کینیڈا کے درمیان بگڑتے حالات سے خوفزدہ تھے اور ایک قلم کار نے ٹروڈو سے خالصتان معاملے پر اعلانیہ وضاحت دینے کا بھی کہا تھا ۔
تازہ ترین