• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری ایل او سی پر بھارت کی مستقل فائرنگ کا نوٹس لے، ن لیگی رہنما

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)گریٹرمانچسٹر پاکستان کے مسلم لیگی رہنما ہارون افضل کھٹانہ، راجہ سجاد حسین، چوہدری قمر بھٹی، راجہ جلیل الرحمٰن، سالیسٹرز، شعیب تاج، سالیسٹرز ضیاء اسلم خان، چوہدری عبدالکریم نے جنگ لندن سے گفتگو میں بتایا کہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے گائوں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10سالہ ایان ولد زاہد کے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فائرنگ کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ہم شہید ہونے والے بچے کے والدین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا شہیدہوا ہے اس بچے کا خون ضائع نہیں ہوگا۔ اس خون کا ضرور حساب لیا جائے گا۔ رہنمائوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کی صورتحال افسوس ناک ہے۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے بھارتی فوج سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کرکے پاک فوج کی پرامن چوکیوں اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور سکول کے بچوں کی گاڑی کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ بھارت کی جارحیت کو فوری بند کرایا جائے۔
تازہ ترین