• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفاہی پلاٹوں پر قائم شادی ہالوں کے خلاف دعووں کے برعکس نمائشی کارروائی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ادارہ ترقیات کراچی کی رفاہی پلاٹوں پر قائم شادی ہالوں کے خلاف نمائشی کارروائی جاری ہے گزشتہ روز کے ڈی اے لینڈ انفورسمنٹ نے یونیورسٹی روڈ پر ایکسپو سینٹر سے ملحق ایک شادی ہال کو مسمار کرنے کے بجائے مذکورہ شادی ہال کی صرف بیرونی دیوار مسمار کر کے کارروائی روک دی جبکہ کے ڈی اے کی جانب سے سے مسلسل دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رفاحی پالٹوں پر قائم شادی ہال مسمار کیے جارہے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں کے ڈی اے نے گزشتہ چند ماہ کے دوران جن شادی ہالوں سمیت تجارتی عمارتوں کو مسمار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان میں سے بیشتر شادی ہال دوبارہ تعمیر کرلیئے گئے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں مسمار کی گئیں کمرشل تعمیرات بھی دوبارہ تعمیر کرلی گئیں ہیں اس ضمن میں کے ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کی انفورسمنٹ ٹیم صرف ان شادی ہالوں کو مکمل مسمار کرتی ہے جن کے مالکان سے معاملات طے نہیں ہوپاتے جبکہ معاملات طے پاجانے والے شادی ہالوں کے خلاف جزوی نمائشی کارروائی کرکے کاغذات کا پیٹ بھر دیا جاتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر مسمار کی گئیں تعمیرات کی جو فہرست کے ڈی اے حکام نے مرتب کی ہے اس کی تحقیقات کی جائیں تو کے ڈی اے کے دعوں کی حقیقت واضح ہوجائے گی گلستان جوہر اور گلشن اقبال سمیت شہر کے کئی علاقوں میں پارکس پر تعمیر کیے گئے بنگلے تاحال موجود ہیں جبکہ کئی رفاہی پلاٹوں پر تاحال شادی ہالز قائم ہیں جبکہ مسمار کیے گئے شادی ہالز میں سے بھی کئی دوبارہ تعمیر کر لیے گئے ہیں یا تعمیر کیے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین