• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائنل میں بھارتی ہماری حمایت کریں، ولیمسن

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن سے سوال کیا گیا کہ آپ کی کارکردگی سے ڈیڑھ بلین بھارتی آپ سے ناراض ہوں گے انہوں نے اس بات کو گول کرتے ہوئے کہا کہ اب ڈیڑھ بلین بھارتی لوگوں کو ہمیں فائنل میں سپورٹ کرنا چاہیے۔ 2015اور2019کے فائنل میں فرق ہے۔ بولٹ اور ہنری کی بولنگ نے ہمیں جیت دلوائی ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچ مشکل تھی اور ہمیں اندازہ تھا کہ جیت کے لئے ہمیں وکٹیں لینی ہیں۔ پچھلے فائنل کے مقابلے میں یہ فائنل اس لحاظ سے مشکل ہے کہ ہم آخری تین میچ ہارکر سیمی فائنل میں آئے تھے۔ بھارت کے خلاف جو کارکردگی دکھائی اسے برقرار رکھنا ہوگا۔

تازہ ترین