• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں تجارتی مراکز وشاہراہیں کھیل کودکے میدانوں میں تبدیل

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں سکیورٹی کے پیش نظربندتجارتی مراکز اورشاہراہیں کھیل کودکے میدانوں میں تبدیل ہوگئے، ویران سڑکوں پر منچلے کرکٹ اورفٹ بال کھیلتے دکھائی دئیے گئے۔ ہرسال کی طرح امسال بھی نویں اوردسویں محرم الحرام کے سلسلے میں اندرون شہر مکمل طور پر سیل ہے جبکہ تجارتی مراکز اور چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند پڑی ہیں تعلیمی اداروں کی چھٹی کے باعث نوجوان نے بیٹ بال کےساتھ ان سڑکوں کارخ کیاجہاں سکیورٹی کے پیش نظر شاہراہیں مکمل سنسان اورجہاںگاڑیوں کانام ونشان تک نہیں منچلوں نے نویں محرم کے موقع پرسارادن سڑکوں پرکرکٹ اورفٹبال کھیلی اورکھیل سے خوب محفوظ ہوئے دن ڈھلنے کے بعدہی منچلوں نے گھروں کا واپس رخ کیا۔
تازہ ترین