• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا ذیلی دفتر جلد ملتان میں قائم کیا جائیگا، سردار تنویر

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہےکہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کا ذیلی دفتر بہت جلد ملتان میں قائم کیا جائیگا ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب سرمایہ کاری وتجارتی بورڈ کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے 31ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، سردار تنویر الیاس خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق امور کو بڑھانے کے لئے اجتماعی نقطہ نظر اپنایا جائے گا۔چیف ایگزیکٹیو جہانزیب برانہ نے بورڈز آف گورنرز کے ممبران کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے متعلق مختلف پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی ۔
تازہ ترین