• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کے سوا کوئی آپشن نہیں، اسد عمر

 آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کے سوا کوئی آپشن نہیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہیں ہوگی جبکہ تحریک انصاف پہلے ہی اس اسکیم کے خلاف ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم میں ڈیڑھ ماہ میں صرف 6سے 7 کروڑ ڈالرسے زیادہ زرمبادلہ نہیں ملا۔

اسد عمرکا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماہانہ 2 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم سے ڈیڑھ دن کا خسارہ بھی پورا نہیں ہواجبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالر کے ہیں ،7 ارب ڈالر کا پیشگی قرض بھی موجود ہےتاہم حقیقی زرمبادلہ کے ذخائر 2ارب ڈالر کے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اوربزنس مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے گی جو وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی تاہم عمران خان کی 90فیصد تقریر فی البدیہہ تھی۔

تازہ ترین