• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسناٹی اوپن نوواک جوکووچ کے نام، فیڈرر کو شکست

سنسناٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ورلڈ نمبر ٹو راجر فیڈرر کو شکست دے کر پہلی بار سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

آج یعنی 20اگست پیر کو کھیلے گئے سنسناٹی اوپن کے فائنل میں ٹینس کے 2 ٹاپ سیڈز نوواک جوکووچ اور راجر فیڈررکے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا ۔

ایونٹ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرنے والے فیڈرر فائنل میں آف کلر دکھائی دیئے جبکہ جوکووچ نےاپنے سب سے بڑے حریف راجر فیڈرر کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا یا۔

سربین اسٹار کی جیت کا اسکور4-6 اور4-6 رہاجبکہ پہلی مرتبہ سنسناٹی اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جوکووچ کی خوشی دیدنی تھی۔

تازہ ترین