• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر فیصل جاوید اور نوجوت سنگھ سدھو میں ٹیلیفونک رابطہ

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سےسابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریزکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق سدھو اور فیصل جاوید کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آئی پی ایل اورپی ایس ایل کی فاتح ٹیمیں چنئی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 3 میچز کی سیریز کرانے کی تجویز زیر غور آئی ہے،جس سے متعلق نوجوت سنگھ سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ کو جبکہ سینیٹر فیصل جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے لیے تاریخ اور جگہ طے کرنے پربھی بات چیت ہوگی، کرکٹ میچز سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی ،انہوں نے سدھو کو وزیراعظم عمران خان کا شکریہ کا پیغام بھی دیاتاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو انمول قرار دیا۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر پاکستان آئے اور اس دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

سدھو کے دورہ پاکستان کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بھارتی میڈیا اور انتہاپسندوں کو ایک نظر نہیں بھایا یہاں تک کہ پاکستانی آرمی چیف سے گلے ملنے پر سدھو کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین