• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تعزیے کو آگ لگنے سے بچی جھلس کر جاں بحق

کراچی میں بغدادی کے علاقے میں تعزیے کو آگ لگنے سے ایک بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں بانٹوا ہسپتال کے قریب تعزیہ کو آگ لگانے والے تعزیہ کمیٹی کے رکن سے پیٹرول کی بوتل اور آگ کا الاو ٔمعصوم بچوں پر گر گیا جس کے نتیجے میں 7سالہ عائشہ، سمیر اور اس کا کزن بلال جہانگیر اور بچوں کو بچاتے ہوئے ان کے نانا جھلس گئے۔

عائشہ جھلسنے سے شدید زخمی ہوئی تھی جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی، جبکہ دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

تازہ ترین