• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی چین پر روسی طیارے، میزائل سسٹم خریدنے پر پابندی

ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی فوج پر روسی لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر پابندی لگادی۔

روس سے لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم خریدنے پر امریکا نے چین کے فوجی ادارے پر پابندی لگائی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ فوری طور پر چینی فوج کے ایک یونٹ پر پابندی کا اطلاق کرےگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس سے ایس یو35لڑاکا طیارے اور میزائل سسٹم ایس400 خریدنے پر چین پر پابندیاں ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا چینی فوج کی برانچ اکنامک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ کے ڈائریکٹر پر فوری پابندی نافذ کرےگا۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ ایکسپورٹ لائسنس اورامریکی فنانشل سسٹم کے لیے بلاک کردیا گیا ہے۔

چینی ایجنسی اور اس کے سربراہ کواس فہرست میں بھی شامل کرلیا گیا جس کے ذریعے وہ امریکیوں کے ساتھ بزنس نہیں کر سکیں گے۔

امریکی انتظامیہ نے روسی ملٹری اور انٹیلی جنس سے تعلق رکھنے والی مزید 33افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔

چینی ادارے کا روسی ہتھیاروں کی خریداری کا اقدام روس پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت روس کی دفائی صنعت کے ساتھ بڑے پیمانے پر لین دین کرنے والے تیسرے فریق پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔

تازہ ترین