• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کی خراب کارکردگی پر سابق کرکٹرز بھی مایوس

سابق و موجودہ قومی کرکٹرز نے ایشیا کپ کے ایک اور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پرمایوسی کا اظہار ہے۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم چھوٹی ٹیموں کے خلاف تو اچھا کھیلتی ہے لیکن جب کوئی بڑی ٹیم سامنے آجاتی ہے تو کھلاڑی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

پاکستان کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جس وکٹ پر تین سو رنز بن سکتے ہیں وہاں 237 رنز بنائیں گے تو کیسے جیتیں گے ؟

ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر نے کہا کہ پاکستان نے مایوس کن بیٹنگ کی ،اتنے کم اسکور کا دفاع نہیں کیا جا سکتا ۔

کرکٹ کے سکندر،سکندر بخت کا کہنا ہے کہ بھارتی بولرز کی گیند سوئنگ بھی نہیں ہو رہی پھر بھی ہمارے بیٹسمین نہیں کھیل پا ئے ۔

بھارت نے ایشیا کپ 2018ء میں پاکستان کو لگاتار دو میچوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ سپرفور مرحلے میں 9وکٹوں سے شکست دی، جبکہ گروپ میچ میں 8 وکٹوںسے ہرایا تھا۔

تازہ ترین