• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اسکواش لیگ ،بلوچستا ن حکومت اور سیکوریٹی اداروں کی کاوش ہے،پرنس عمر

بلوچستان میں عالمی اسکواش لیگ کا انعقاد پاکستان اسکواش فیڈریشن ، حکومت بلوچستان سمیت سیکوریٹی اداروں کی مشترکہ کامیابی ہے۔ بلوچستان نٹرنیشنل اسکواش لیگ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت، انتظامی امور اور تکنیکی معاونت پر پورا بلوچستان پاکستان اسکواش فیڈریشن کا مشکور ہے۔

بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ کی پوری انتظامیہ پر امید ہے کہ یہ لیگ ہر سال منعقد ہوگی۔ جس کے لئے ہم پاکستان اسکواش فیڈریشن سے معاونت اور رہنمائی لیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ کے چئیرمین پرنس آغا عمر احمدزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کی اختتامی تقریب میں سیکرٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور ڈائریکٹر اکیڈمیز آفتاب قریشی کی شرکت اور لیگ کے بہترین انعقاد پر خوشی کا اظہار ہمارےلئے حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں حکومت بلوچستان اسکواش کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن ہماری رہنمائی جاری رکھے۔ تاکہ بلوچستان میں اسکواش کے عالمی مقابلوں کی صورت امن اور خوشحالی کی فضا قائم کرنے میں مدد ملے

تازہ ترین