• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئن اسٹائن سمیت کئی شخصیات کا روپ دھارلینے والی چینی فنکارہ

اکثرلڑکیوں میں میک اپ کرنے کا شوق تو عام سی بات ہے لیکن اس دلچسپ فنکارہ کے شوق کی انتہا تو دیکھئے جس نے میک اپ کے ذریعے اپنے چہرے کے خدو خال تبدیل کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔


تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اس چینی خاتون نے اپنے فن کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے آئن اسٹائن سمیت کئی نامور شخصیات کا روپ دھار لیا اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ فن مصوری کے بادشاہ لیونارڈو ڈاونچی کی شہرۂ آفاق پینٹنگ مونا لیزا کی مسکراہٹ چہرے پر سجائے،ماضی کی مشہور اداکارہ مارلن منرو کا انوکھا انداز اپنائے اورٹیلر سوئفٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز سے مشابہت اپنانے کے لئے اس فنکارہ نے اپنے انوکھے فن میں باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی بلکہ وہ انتہائی مہارت اور قابلیت سے اپنے چہرے کے نقوش کو صرف میک اپ کی بدولت تبدیل کر لیتی ہے۔

میک اپ کے ذریعے اس فنکارہ نے منٹوں میں معروف شخصیات کا روپ لیتی ہے جس کو دیکھنے کے بعد یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔

تازہ ترین