• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور فیشن ڈیزائنر ’کارل لاگر فیلڈ‘ انتقال کر گئے


مشہور فیشن ڈیزائنر کارل لاگر فیلڈ 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کارل لاگر فیلڈ 1935 میں جرمنی میں پیدا ہوئے، انہوں نے انتہائی کم عمری میں اپنے آبائی ملک کے بجائے پڑوسی ملک فرانس سے کییریئر کا آغاز کیا۔

کارل لاگر فیلڈ 20 سال سے پہلے ہی پیرس منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے 1950 کے بعد فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کا آغاز کیا۔

کارل لاگر فیلڈ اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے فیشن کی دنیا میں شہرت رکھنے والے ڈیزائنرتھے۔

کارل لاگر فیلڈ ’چینل‘ کے کریئیٹو ڈائریکٹر تھے اور انہوں نے اس فیشن کے ’آؤٹ کوٹور سمیت دیگر برانڈز تیار کیے ۔

کارل لاگر فیلڈ ہمیشہ سیاہ چشمے، گہری رنگت کے کپڑوں، سفید بالوں اور بالوں میں پونی ٹیل سجائے ہوئے نظر آتے تھے۔

ان کی موت کی خبر سن کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے چاہنے والوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد آرٹسٹ نے بھی کارل لاگر کی موت کو انڈسٹری کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

تازہ ترین