• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا :فارمیسی امتحانات 10سال بعدمشکوک

Kp Pharmcy Results Suspicious After 10 Years
خیبر پختونخوا میں 10سال قبل ہونے والے فارمیسی کے امتحانات مشکوک ہوگئے ۔ امتحان میں شرکت کرنے والے11 ہزار امیدواروں میں صرف 2 ہزار کو سرٹیفکیٹس مل گئے مگر باقی 9 ہزار پھنس گئے۔

خیبر پختونخوا فارمیسی کونسل کے ممبر محمد ابراہیم کے مطابق فارمیسی کیٹیگری سی کے لیےامتحانات 2002 ء سے 2012 ءتک لیے ہی نہیں گئے۔2013 ءمیں 10 سال کے وقفے کے بعد امتحانات منعقد کرائے گئے جس میں 11 ہزار امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے 2 ہزار کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے تاہم امتحانات پر اعترا ضات سامنے آنے کے بعد 9 ہزار امیدواروں کے سرٹیفکیٹس روک دئیے گئے ہیں۔

محمد ابراہیم نے بتایا کہ امتحانات کی چھان بین کے لیے 2رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہےجس کی رپورٹ آنے کے بعد امتحانات کی قانونی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین