سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات پر بھارتی میڈیا اسکول کے بچوں جیسا طرز عمل دکھا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ اس بات سے واقعی ڈرے ہوئے تھے کہ کیا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان میں محفوظ ہوں گے؟
جس پر سابق امریکی سفارت کار نے کہا کہ جے ڈی وینس وہاں محفوظ ہوں گے، یہ معاملہ زندگیوں اور روزگار کے بارے میں ہے، یہ معاملہ بھارتیوں اور امریکیوں کے لیے بھی مہنگے پیٹرول کے بارے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا اسے پاک بھارت تنازع بنانا کافی شرم ناک بات ہے، خوش ہوں کہ کم سے کم مذاکرات کی میز پر لا رہے ہیں۔
سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے یہ بھی کہا کہ بھارتی میڈیا ایسے معاملات پر بات کر رہا ہے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔