انڈونیشیا نے پاکستان میں آج ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں ترجمان انڈونیشین وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت مثبت ابتدائی قدم ہے۔
انڈونیشین وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ پیشرفت تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی، تنازعات کے پُرامن اور پائیدار حل کی ترغیب دیتی ہے۔
انڈونیشیا کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انڈونیشین وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فریقین خود مختاری، علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دیں۔