دنیا بھرمیں ذیابیطس کا مرض اس تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر11 میں سے ایک فرد اس مرض کا شکار ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار اور تفصیل کے دنیا بھر میں ہر سال 37 لاکھ افراد ذیابیطس کی وجہ سے اپنی جان اس مرض کے ہاتھوں گنوا بیٹھتے ہیں۔
ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو اس مرض سے ہونے والی اموات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 1980 میں ذیابیطس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ تھی لیکن مرض میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے سال 2014 تک اس کی تعداد چار گنا اضافے کے ساتھ 42 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی ہے۔