• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 کی مقبولیت،ٹیسٹ کرکٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی

T Twenty Cricket More Dengrious To Test Cricket
گریگ چیپل اور روڈنی ہوگ نے آئندہ 10برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے ناپید ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔
بھارت میں منعقدہ حالیہ ورلڈ ٹی 20 کی بھرپور کامیابی نے ایک بار پھر طویل دورانیے کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کو تاریک کردیا ہے، سابق آسٹریلوی پیسر روڈنی ہوگ نے اس صورتحال پر پیشگوئی کی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ آئندہ دس برسوں میں ناپید ہوجائے گی

ویسٹ انڈیز جو ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ہے،تو دوسری جانب اسی ٹیم میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کی شاندار کامیابی کے بعد میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے ہوگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہورہی ہے، غالباً5 سے 10سالوں میں طویل فارمیٹ کی موت واقع ہوجائے گی۔اسی طرح کے خیال کے حامل آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی گریگ چیپل بھی ہیں ، انھوں نے نشاندہی کی کہ ایک مسابقتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تیار کرنا آسان ہے لیکن ایک ٹیسٹ سائیڈ کی تعمیراوراسے صحیح ڈگر پر چلانا انتہائی مشکل کام ہے، چیپل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ آئندہ کچھ عرصے میں معدوم ہونے کے حوالے سے کافی دبا ئوکا شکار اور اسے محفوظ رکھنے کی شدید ضرورت ہے۔
تازہ ترین