• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹوئنٹی اجلاس:چین کے سیکیورٹی انتظامات شروع

G20 Summit China Taking Security Measures
رواں برس چین میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس سے قبل بیجنگ حکومت نے شریک ممالک سے مشتبہ دہشت گردوں اور تنظیموں کی فہرست کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ اس کا مقصد چینی شہر ہانگ ژْو میں اس اجلاس سے قبل سکیورٹی کی تیاریاں مکمل کرنا ہے، تاکہ کسی بھی قسم کی سیکیورٹی کوہاہی باقی نہ رہے۔

یہ سربراہی اجلاس اس سال ستمبر میں ہوگا، جس میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ امریکی صدر باراک اوباما اور دیگر عالمی رہنما اور عالمی تجارتی نمائندے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

ایک چینی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویو میں چین کے انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کے لیے سلامتی کے معاملے کو یقینی بنانے کے لیے شریک ممالک سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔
تازہ ترین