• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پیغامات میں مکمل پرائیویسی کی سہولت فراہم

Whats App Provided Facility Of Complete Privacy In Messages
’’واٹس ایپ‘‘ استعمال کرنے والے صارفین کےلئے خوش خبری ہے کہ پیغامات بھیجتے وقت مکمل پرائیویسی ہو گی۔ ’’واٹس ایپ‘‘ نے صارفین کی بات چیت کو خفیہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

’’واٹس ایپ‘‘ کا کہنا ہے کہ اس نظام کے ذریعے صارفین کے پیغامات کے علاوہ فائل ٹرانسفر اور کال بھی خفیہ ہوں گی۔

اس نظام میں پیغام بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کی طرف اِنکرپشن کی جائے گی، یعنی کوئی مجرم یا قانون نافذ کرنے والا ادارہ یہ پیغام نہیں پڑھ پائے گا۔ ماہرین نے اس ایپ کو آزادیِ اظہار کی فتح قرار دیا ہے۔
تازہ ترین