کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید26کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 351 ہو گئی ہے ۔
ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے شہر کے مختلف اسپتالوں کی او پی ڈیز میں20ایسے مریضوں کو لایا گیا جو ڈینگی سے متاثر تھے،
جبکہ 6مریضوں کو ڈینگی کی شکایت پر مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔