جاپان کے دار الحکومت ٹوکیو میں ایک ایسا انوکھاریسٹو رنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں آنیوالے افرادکافی اور چائے سے لطف اندوز ہونے کیساتھ ساتھ ہیج ہاگ’کانٹوں والے چوہے‘کے ساتھ بھی وقت گزار سکتے ہیں۔
اس انوکھے کیفے میں مختلف نسل کے ہیج ہاگ پور ی آزادی سے گھومتے پھر تے دکھائی دیتے ہیں اور یہاں آنیوالے افرادنہ صرف چائے اور کافی کی چسکیاں لگاسکتے ہیں بلکہ انکے سا تھ کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہیج ہاگ انسانوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے ۔