ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’ہارڈ کور ہینری‘کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار الیانائس ہولرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو موت کے منہ سے سپر سولجر بن کے لوٹتا ہے جسکی یاداشت کھو چکی ہے۔
لینگا وین اسٹین ، ایکیٹرینا اورتیمر بینٹیک وین کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی ا س فلم میں اداکار شارلیٹو کوپلے،ڈینیلیا کوزلووسکی،ہارلے بینٹ،اینڑرے ڈیمینٹیو اور سیویٹلانااپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
روسی اور امریکی سینما کے اشتراک سے تیارہونیوالی ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم آج امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔