• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کیلئے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن ہیں،ایشیائی بینک

China To Achieve The Goals Of Economic Growth Adb
ایشین ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ چین کیلئے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن ہیں تا ہم چین کی معاشی صورتحال کے بارے میں جن تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے ان پر انتظامی طورپر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب ماہر معیشت و ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل جزہانگ ژوآنگ نے اپنی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین میں معیشت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن چین کے پیداوار اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں اور اس کے تحفظات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ حکومت ان معاملات سے با خبر ہے وہ ان پر قابو پانے کیلئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معاشی پیداوار میں سست روی ، بیرونی طورپر طلب میں کمی کا باعث ہے جس سے اس پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

اب چینی ماہرین اپنی معاشی پیداوار کو برآمد کرنے کے بجائے اس کی اندرون ملک کھپت کی طرف منتقل کررہے ہیں ۔
تازہ ترین