• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: 16سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی کی مخالفت

Most Of Saudis Against Marriage Of Under 16 Year Olds
سعودی عرب میں کیے گئے ایک سروے میں68 فی صد افراد نے 16 سال سے کم عمر لڑکوں کی شادی کے آئیڈیا کو مسترد کر دیا ہے جبکہ 32 فی صد کا کہنا ہے کہ انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر کیے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگوں نے اس عمل کی حمایت کرتے ہوئے اسے’ دلیری‘ قرار دیا جبکہ مخالفین نے اسے نہایت خطرناک فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دولہا اور دلہن عمر کی اس حد تک نہیں پہنچے ہیں جو ان کی مشترکہ زندگی کی مضبوط بنیاد قائم کر سکے۔

سعودی وزارت انصاف کی جانب سے مملکت میں لڑکیوں کی شادی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مناسب طریقہ کار کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 16 برس سے کم عمر لڑکیوں کی شادی کے لیے متعلقہ عدالت سے تحریری منظوری لینا لازمی ہے۔
تازہ ترین